عمران خان اب عدلیہ کے کندھے استعمال کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز

   

اسلام آباد : مسلم لیگ نواز کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ’اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے، اب عمران خان عدلیہ کے کندھوں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔‘مریم نواز نے ہفتہ کو جیو نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ’یہ میاں صاحب کا وطن ہے۔ انہیں ادھر ہی واپس آنا ہے۔ سوال یہ بنتا ہے کہ نواز شریف کا بار بار ملک سے باہر کیوں جانا پڑتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ملک جب بھی تباہی کی جانب جانے لگتا ہے تو نواز شریف کو آواز دی جاتی ہے۔ وہ واپس آ کر ملک کو کھڑا کرتے تو پھر کو ایڈونچر کرنے والا ان کو باہر نکال دیتا ہے۔‘مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو کھڑا کیا۔ ہمارے لوگ توڑ کر ان کے ساتھ شامل کیے گئے یا انہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کو کہا گیا۔‘’اب وہ اسٹیبلشمنٹ بھی چلی گئی جس کے کندھوں پر سوار ہو کرعمران خان آیا تھا۔ نئی اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدارہے۔ اب یہ(عمران خان) عدلیہ کے کندھوں پر سوار ہونا چاہتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف نے عوام کو آگاہی دی، اسی کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ نے خود کو آئینی کردار تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا