عمران خان فطری و عادی دروغ گو اور دہشت گردوں کے وکیل

,

   

وزیراعظم پر بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے پاکستان پیپلز پارٹی اور اور مسلم لیگ کا الزام
لاہور۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو فطری اور عادی دروغ گو قرار دیتے ہوئے چہارشنبہ کو کہا کہ انہوں (عمران خان) نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی ممکنہ حد تک بہترین کوشش کی ہے۔ امریکی مفکرین سے عمران خاں کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری جنرل نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد سرگرمیوں کے متاثرین میں عمران خان کو طالبان باریش (بغیر ذاڑھی والا طالبان) تصور کیا جاتا ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ وہ منتخب نہیں بلکہ انتخاب کردہ وزیراعظم ہیں۔ عمران خاں صرف رشوت خور ہی نہیں بلکہ دہشت گردوں کے ایڈوکیٹ (تائید کرنے والے) بھی ہیں۔ پی پی پی لیڈر نے کہا کہ عمران خاں کو پورے اعتماد سے کئے گئے جھوٹ پر گوبلس ایوارڈ دیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ گوبلس دراصل جرمنی کے نازی ڈکٹیٹر ہٹلر کا مشیر تھا جس نے یہ انوکھی منطق دی تھی کہ جھوٹ کو اس حد تک دہرایا جائے کہ لوگ آپ کو سچ سمجھتے ہوئے یقین کرنے پر مجبور ہوجائیں۔ ایک اور اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک میں میڈیا پر کنٹرول کی ضرورت ہے ، کہتے ہوئے اپنی آمرانہ ذہنیت کو بے نقاب کردیا ہے‘۔