عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کا فرد جرم عائد

   

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی۔پی ٹی آئی وکلا نے درخواست کی کہ آج قانونی ٹیم کے سربراہ شعیب شاہین سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، فرد جرم آج عائد نہ کی جائے، اس کیس میں عجلت نہ کی جائے۔وکلا نے جیل ٹرائل کے خلاف بھی استدعا کی کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 16جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کردی۔