عمران خان کا الزام ہے کہ وزیر آباد میں 3نومبر کے روز ان پر ہوئے بندوق حملہ کا مقصد درحقیقت انہیں قتل کرنا تھا۔
روالپنڈی۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب عوامی مسلم لیگ(اے ایم ایل) سربراہ شیخ راشد احمد نے یہ الزام لگایاہے کہ پی ایم ایل این اتحادی حکومت پی ٹی ائی سربراہ عمران خان کو ”خاموش زہر“ دیکر قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
ایکسپرس ٹرابیون کی خبر کے مطابق پی ڈی ایم قائدین پر برستے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”پہلے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو گولی نہیں لگی ہے تو تمہارے باپ کے پٹاخے انہیں لگے ہیں؟“۔
جمعہ کے روز راشد نے یہ ریمارکس”مہنگائی مخالف ریالی“ سے روالپنڈی میں اپنے مکان سے باہر خطاب کرتے ہوئے کہے ہیں۔ایکسپریس ٹرابیون کی خبر کے مطابق انہوں نے مزیدکہاکہ ”اب وہ خاموش زہر دیکر عمران خان کو ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں تاکہ وہ ان کے خلاف انتخابات میں مقابلہ نہ کرسکیں“۔
ایک دن قبل پی ٹی ائی سربراہ خان کا الزام ہے کہ وزیر آباد میں 3نومبر کے روز ان پر ہوئے بندوق حملہ کا مقصد درحقیقت انہیں ویسے ہی قتل کرنا تھا جیسے 11سال قبل پنجاب کے گورنر سلمان تاثیرکو قتل کیاتھا۔
ضلع گجرات کے وزیرآباد میں 3نومبر کے روز مخالف حکومت مارچ کے دوران اسلام آباد کی طرف کوچ کررہے قافلے میں کنٹینر پر کھڑی عمران خان بندوق بردار کی فائرینگ میں زخمی ہوگئے تھے۔ عمران پیر میں گولی لگنے کی وجہہ سے زخمی ہوئے تھے۔
عمران خان کا الزام ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت والی وفاقی حکومت اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ملکر انہیں قتل کرنے کی سازش کی ہے۔
انہوں نے پی ایم ایل نو کے سربراہ نواز شریف‘ وزیراعظم شبہاز شریف اور داخلی وزیر رانا صناء اللہ پر سازش کے پس پردہ ہونے کا الزام لگایاہے۔