عمران خان کی تعریف‘ اور مندر پر مودی کو بنایا محبوبہ نے تنقید کا نشانہ 

,

   

وائیلڈ لائف ریزرور کو سکھ مت کے بانی گرونانک دیو کے نام سے موسوم کرنے کے متعلق خان کے بیان پر پی ڈی پی چیف نے اپنا ردعمل پیش کیا۔

سری نگر ۔ پاکستان کے فارسٹ ریزور کو سکھ مت کے بانی گرونانک دیو کے نام سے موسوم کرنے کے متعلق بیان پر ڈی پی سربراہ اور سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور مرکز کو ’’ قدیم شہروں کے نام تبدیل کرنے اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ‘‘کو اہمیت دینے کیلئے شدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔

محبوبہ نے ٹوئٹ میں کہاکہ ’’ کیسا وقت بدل گیا ہے ‘ مرکز کی ترجیحات میں تاریخی شہروں کے ناموں کی تبدیلی اور رام مندر کی تعمیر ہے۔

او ردوسری جانب یہ دیکھ کر دل کو خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بالکوئی فارسٹ ریزور کو گرونانک دیو جی نام سے موسوم کرنے اور ان کے نام سے یونیورسٹی قائم کرنے کی پہل کی ہے‘‘۔

وائیلڈ لائف ریزرور کو سکھ مت کے بانی گرونانک دیو کے نام سے موسوم کرنے کے متعلق خان کے بیان پر پی ڈی پی چیف نے اپنا ردعمل پیش کیا۔خان نے کہاتھا کہ’’ مذکورہ بالوکائی فارسٹ ریزور اور ایک نئی یونیورسٹی نانکانا صاحب کے نام پر قائم کی جائے جو بابا گرونانک کے نام سے موسوم ہوگی۔

پاکستان تمام شہریوں کے ساتھ مساوات کا پابند ہے اور اور ہم سکھوں عقید ت مندوں کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ گرونانک کی 550ویں تقریب منائیں‘‘۔ ایک نٹیزن کی جانب سے کئے گئے سوال کہ کیا وہ ’’ اپنے دوست عمران سے ملاقات کرتے ہوئے کشمیر کے متعلق بات کریں گے‘‘ ۔

اس پر محبوبہ نے جواب دیا کہ’’ آپ کا یہ مشورہ بہت اچھا لگا‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ یہ کام حکومت ہند کا ہے جو بات چیت میں ہے۔ مگر الیکشن کا موسم ختم ہونے کے ساتھ یہ بند ہوجاتا ہے۔ اس کو وجوہات کی بناء پر شکست ہورہی ہے۔

مگر آپ جیسے لوگوں کی اجتماعی کوشش ہندوستان اور پاکستان کے مابین بات چیت کی شروعات میں مددگارثابت ہوگی‘‘