عمران خان کے آن لائن خطاب کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال

   

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ایک ورچوئل جلسے کے دوران پاکستان کے کئی شہروں میں سوشل میڈیا تک رسائی متاثر ہونے کی شکایات کی گئیں۔ عمران خان نے حکومت کی جانب سے اپنی جماعت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مزمت کی ہے۔ پاکستان میں زیر حراست سابق وزیر اعظم عمران خان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعہ تیار کردہ ایک آڈیو کلپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے خطاب کیا ہے۔ پاکستانی سیاست میں اپنی نوعیت کے اس پہلی انٹرنیٹ ریلی کو سرکار کی طرف سے بندش کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اتوار سترہ دسمبر کی شب عمران خان کی آڈیو ان کی ایک تصویر کے پس منظر میں چلائی گئی۔ یو ٹیوب پر اس خطاب کو 1.4 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پر دسیوں ہزار افراد نے براہ راست اس ورچوئل ریلی میں شرکت کی۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری پارٹی کو عوامی جلسے کرنے کے اجازت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑی تعداد میں شرکت کے لیے نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔