عمران خان کے خطاب کے دوران بلوچی نوجوانوں کی رخنہ اندازی

,

   

امریکی پولیس اور عمران خان کے حامیوں نے احتجاجیوں کو انڈور اسٹیڈیم سے باہر کردیا

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک انڈور اسٹیڈیم میں دورہ پر آئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران بلوچی ارکان نے پاکستان مخالف نعرے لگائے اور بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کیا جو ملک کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان پاکستانی نژاد امریکی شہریوں سے خطاب کررہے تھے کہ وہاں پر بلوچ نوجوانوں کا ایک گروپ اپنی اپنی کرسیوں سے اٹھ کھڑا ہوا اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرنے لگا۔ یاد رہیکہ بلوچستان میں پاکستانی افواج کے ذریعہ کئے جانے والے مبینہ ظلم و جبر، لوگوں کے غائب ہوجانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اپنی آواز بلند کررہے تھے۔ گذشتہ دو روز سے بلوچ نوجوانوں کا یہ گروپ ایک مہم چلاتے ہوئے ایک چلتا پھرتا بل بورڈ گشت کروارہے ہیں جس کی تحریر کے مطابق انہوں نے صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہیکہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں لوگوں کے غائب ؍ لاپتہ ہوجانے کے واقعات کا خاتمہ کرنے میں موصوف تعاون کریں جو تین بلوچ نوجوان پاکستانی وزیراعظم کی تقریر کے دوران رخنہ اندازی کررہے تھے، وہ شہ نشین سے کافی دور تھے لیکن عمران خان کی تقریر کو شروع ہوئے صرف ڈھائی منٹ ہی ہوئے تھے کہ ان تین بلوچ نوجوانوں کو پولیس نے انڈور اسٹیڈیم سے باہر کردیا۔ اسی دوران وہاں موجود عمران خان کے کچھ حامیوں نے بھی بلوچ نوجوانوں کو باہر ڈھکیلنے میںاہم رول ادا کیا۔ اسی دوران پاکستان کے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کچھ ارکان نے بھی عمران خان کے دورہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عمران خان اس وقت امریکہ کے تین روزہ دورہ پر ہیں جہاں موصوف ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔