عمران خان کے قاتلانہ حملے سے بچنے کے بعد پہلی بارذاتی طور پر ریالی سے خطاب

,

   

پاکستان کے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ”اگر تم زندہ رہنا چاہتے ہوں‘ موت کا خوف ختم کردیں“۔
روالپنڈی۔عمران خان نے ہفتہ کے روز پاکستان کے گریژن شہرمیں ان کی پارٹی کی منعقدہ ایک بڑی ریالی سے خطاب کیا‘ قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد یہ پہلی ریالی تھی جس سے خان نے خطاب کیاہے۔

ہفتہ کے روز روالپنڈی کے گریژن شہر میں ہیلی کاپٹر ا سے ڈاکٹرس کی ایک ٹیم کے ساتھ جس خان کی آمد ہوئی‘ انہوں نے لاہور سے روانگی کے وقت سب نے انہیں مشورہ دیاتھا کہ وہ اپنی زخمی پیراورجان کولاحق خطرات کی وجہہ سے ایسانہ کریں۔

خان نے کہاکہ وہ آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے موت کو قریب سے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”اگر تم زندہ رہنا چاہتے ہوں‘ موت کا خوف ختم کردیں“۔

وہ لانگ مارچ کی قیادت کررہے ہیں‘جو انہیں اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے مہینوں بعد قبل ازوقت عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس سے قبل خان کو بلٹ پروف جیاکٹ پہننے‘ریالی کے مقام کے راستے پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور ان کی حمل ونقل کو رازداری میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

کرکٹر سے سیاست داں بننے والے70سالہ لیڈر نے جمعہ کے روز کہاکہ زخمی ہونے کے باوجودوہ قوم کی خاطرروالپنڈی جانے کے لئے عزم ہیں۔

ایوان میں تحریک عدم میں شکست کے بعد اپریل میں خان اقتدار سے بیدخل ہوئے‘ جس پر انہوں نے کہاکہ امریکہ قیادت میں کی جانے والی سازش کا حصہ ہے جس کی وجہہ ان کی روس‘ چین او رافغانستان پر فیصلے کے متعلق ان کی آزاد خارجی پالیسی کی نشانہ بنایاگیاہے۔

امریکہ نے ان الزامات سے انکار کیاہے۔

خان پاکستان کے واحد وزیراعظم ہیں جس کو پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ حکومت سے بیدخل کئے گئے ہیں۔ موجودہ قومی اسمبلی کی معیاد2023اگست میں ختم ہورہی ہے۔