حیدرآباد ۔آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر46 سالہ بریٹ لی نے سن رائزرز حیدرآباد پر بھی زور دیا کہ وہ عمران ملک کو پاور پلے میں بولنگ کرنے کا موقع دیں، اس کے پاس وکٹ لینے کی صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل2023 میں عمران ملک نے 30.80 کی اوسط اور 9.62 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ چھ میچوں میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کیں۔عمران ملک نے پاور پلے میں صرف ایک بار بولنگ کی اور 20 رنز دئے۔ لیکن یہ ایک واحد موقع تھا۔ یہ کسی بیٹر سے یہ کہنا جیسا ہے کہ اگر آپ صفر پر آوٹ ہوگئے تو آپ کبھی بھی میچ میں بیٹنگ نہیں کر پائیں گے۔ آپ کو ان لوگوں پر بھروسہ کرنا چاہیے اور ان لڑکوں کیلیے پرعزم ہونا چاہیے۔ کیا ہوتا ہے، وہ دوسرے بولروں کو استعمال کریں گے اور پھر عمران ملک کو آٹھویں/نویں اوور میں لے آئیں گے۔ عام طور پر ایک بیٹر سیٹ ہوتا ہے اور اس کے آٹھ یا نو اوورز میں 70 یا 80 رنز بن جانے کے بعد بیٹرس کا حوصلہ بلند ہوتا ہے پھر عمران بولنگ کرنے آتا ہے۔ لی نے کہا میرا مشورہ یہ ہے کہ اسے نئی گیند کے ساتھ ایک دوگیمز دیں اور اگر اسے کپتان کا اعتماد حاصل ہوگیا تو اس کا اچھا موقع ہے کہ وہ نئی گیند سے کامیاب ہو جائے گا جو ٹیم کیلئے بھی بہتر ہوگا۔