اسلام آباد۔ذرائع ابلاغ کی خبروں کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی ائی) سربراہ عمران خان او رپی ٹی ائی کے دیگر قائدین پرگورجان والا میں پی ٹی ائی کی ایک ریالی کے دوران حملے میں زخمی ہونے کا واقعہ پیش آنے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے پیش ائے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی خبر کے مطابق پارٹی کے اللہ والا چوک پر طویل مارچ میں پی ٹی ائی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب میں ایک شخص نے عمران خان اورپی ٹی ائی کے دیگر قائدین پر گولیاں برسائی تھیں۔
اس بندوق حملے کے بعد ملک کے مختلف شہرو ں میں احتجاجی مظاہرے پیش ائے ہیں‘ درائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ احتجاجی مظاہرے خان پر لونگ مارچ کے دوران جان لیوا حملے کے خلاف پیش ائے ہیں۔ خان کے کنٹینر پر بندوق سے حملے کے خلاف کراچی کے 17محلہ جات میں پی ٹی ائی کارکنان نے احتجاجی مظاہرے شرو ع کردئے ہیں۔
برہم پارٹی کارکنان نے کراچی پاؤر ہازو چورانگی ناتھ میں سڑکیں بلاک کردیں وہیں کورانگی روڈ پر پی ٹی ائی کارکنان نے اپنا احتجاج درج کرایاہے۔ پولیس کا عملہ احتجاجی کے مقاما ت پر پہنچا اور سڑکوں سے انہیں ہٹانے کے لئے بات چیت بھی کی۔
کراچی کی سڑکوں پر احتجاجی مظاہروں کی وجہہ سے ٹریفک میں بڑے پیمانے پر خلل دیکھنے کو بھی ملا ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی ائی کارکنان نے لاہور کے لیبر ٹی چوک پر بھی احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ مورری روڈ پر کارکنان نے خان پر جان لیوا حملے کے خلاف شدید احتجاج کیاہے۔
فیصل آباد میں ملک کے داخلی امور کے وزیر رانا صنا اللہ کے گھر کا مظاہرین کی بڑی تعداد نے گھیرا ؤ کرلیاتھا۔