عمرہ زائرین کو 3 ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت

   

تاشقند : سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے اتوار کو تاشقند میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی ہے۔ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ ان کا دورہ ازبکستان دونوں ملکوں کے منفرد، تاریخی تعلقات کا حصہ ہے۔اس موقع پر حج وعمرے سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے متعدد معاہدے بھی ہوئے ہیں۔سعودی وزیر نے کہا کہ ’گزشتہ حج موسم میں ازبکستان سے تقریبا 12 ہزار افراد حج پر آئے تھے جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 36 ہزار سے زیادہ افراد عمرے پر آئے ہیں۔وزیر حج نے کہا کہ’ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنادیا گیا ہے۔ اب زیادہ آسانی اور تیزی سے عمرہ ویزے جاری کرانا ممکن ہوگیا ہے‘۔’پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے‘۔