عمر عبداللہ جن کو تصویر سے ممتا بنرجی نہیں پہچان پائیں!

,

   

٭ سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کی یہ تازہ تصویر ہے۔ وہ 5 اگست کو کشمیر سے متعلق دستوری آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد سے سرینگر میں اپنی قیامگاہ پر محروس ہیں۔ عمر نے اپنی داڑھی بڑھا لی ہے۔ عمر عبداللہ کو اس حلیہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی پہچان نہیں پائیں۔ انھوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اس کا اظہار کیا اور بتایا کہ انھیں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر دکھ ہورہا ہے۔ بدبختی سے ہمارے جمہوری ملک میں ایسا ہورہا ہے۔ جانے کب ختم ہوگا۔