سپریم کورٹ نے یوپی حکومت سے عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کی قبل از وقت رہائی کی پالیسی پر دوبارہ غور کرنے کو کہا ہے۔ عدالت نے 2021 کی نئی پالیسی میں قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کے لیے کم از کم 60 سال کی عمر کی فراہمی پر اعتراض کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ پالیسی پائیدار نظر نہیں آتی۔ عدالت نے اس پالیسی کی درستگی پر ’’بڑے شکوک‘‘ کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ پالیسی پائیدار نہیں لگتی۔ بنچ نے یوپی حکومت سے کہا ہے کہ وہ چار ماہ میں اس پالیسی پر ضروری اقدامات کرے۔