عوامی تقسیم نظام کے چاول کی غیرقانونی فروخت کی کوشش ناکام

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) چادرگھاٹ پولیس نے ایک کارروائی میں عوامی نظام تقسیم کے چاول کو غیرقانونی طور پر فروخت کئے جانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 کنٹل چاول ضبط کرلئے۔ چادرگھاٹ پولیس کے بموجب پولیس پٹرولنگ گاڑی نے ایک مشتبہ آٹو ٹرالی کو روک کر تلاشی لی جس میں راشن کے چاول بھاری مقدار میں برآمد ہوئے۔ پولیس نے فوری محکمہ سیول سپلائز کے عہدیداروں کو آگاہ کیا اور چاول کی اسمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لیتے ہوئے اُن کے حوالے کردیا۔