عوامی درخواستو ں کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے

   

جگتیال میں تحصیلداروں کو کلکٹر کی ہدایت، بجٹ کے مطابق لائحہ عمل کی تیاری پر زور

جگتیال : جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے ہدایت دی کہ تحصیلدا ر وں کے پاس داخل کی جانے والی مختلف مسائل سے متعلقہ عرضیوں کابغور جائزہ لینے کے بعد ہی یکسوئی کی جائے۔انھوں نے دفتر ضلع کلکٹر سے محکمہ ریونیوکے مختلف مسائل سے متعلق آر ڈیی اوز اور تحصیلداروں کے ساتھ زوم ویب نار کے ذریعہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پرکلکٹر نے کہا کہ کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک کیلئے پیش کی جانے والی ہر عرضی کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے۔رکن اسمبلی کی منظوری کیلئے بھیجی جانے والی درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کے اقدامات کریں۔بجٹ کے مطابق لائحہ عمل کو ترتیب دیکر مستحقین میں مالیہ کی ادائیگی کے اقدامات کئے جائیں۔مدت کے اختتام ، اور مختفک سرٹیفکیٹ اور سروے کیلئے داخل کی جانے والی عرضیوں سے متعلق عاجلانہ اقدامات کو روبہ عمل لایا جائے۔تکنیکی مسائل درپیش ہونے پر عہدیداروں کے علم میں لاکر مسائل کی یکسوئی کروالیں۔پرجا وانی سے متعلقہ درخواستوں کی یکسوئی کی جائے۔دھرانی میں پیش کی جانے والی عرضیوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا جائے۔زیر التؤاء￿ موٹیشن کی منسوخی سے قبل باریک بینی سے مشاہدہ کے بعد مزید کاروائی کیلئے درخواست بھیجی جائے۔مختلف کارروائیوںکو روبہ عمل لانے کیلئے دفتر تحصیلدار سے دفتر کلکٹر کو بھیجی جانے والی درخواستوں سے متعلق 24 گھنٹوں میں کاروائی کی جائے۔وراثت کیلئے پیش کی جانے والی درخواستوں کا مکمل طور پر جائزہ لیکر یکسوئی کریں۔ریت کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق محکمہ پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ محکمہ روینیو کے عہدیدار رات کے اوقات اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کریں۔منڈلوں میں موجود سرکاری اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے سروے منعقد کیا جائے۔اور انکی تفصیلات کو معہ تصاویر لینڈ بینک میں محفوظ کروائیں۔سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات نہ ہونے دیں۔مرحلہ واری اراضی کی تقسیم کرتے ہوئے مستحقین میں پٹہ جاری کریں،اور حدود کو مستحقین کے علم میں لاکر اراضی حوالے کی جائے۔ای آر او ، اے ای آر او ، بی ایل اوورکنگ اور تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بی ایل او کے بینک اکاؤنٹ کا جائزہ لیکر دفتر کلکٹر سے متعلقہ الکیشن آفیسرس کو رپورٹ پیش کریں۔