عوام فوری طور پر یوکرین سے روانہ ہوجائیں: امریکہ

   

واشنگٹن: امریکی حکومت نے یوکرین میں رہنے والے امریکیوں سے فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین کے یوم آزادی سے قبل شہری بنیادی ڈھانچے اور سرکاری تنصیبات پر حملے تیز کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے ، “امریکی سفارت خانہ امریکی شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ نجی طور پر دستیاب زمینی نقل و حمل کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین چھوڑ کر نکل جائیں، اگر ایسا کرنا محفوظ ہے ،”۔ سفارت خانہ نے کہا کہ “یوکرین بھر میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی غیر مستحکم ہے اور بغیر کسی وارننگ کے مزید خراب ہو سکتی ہے ۔”یہ امریکی انتباہ ایسے وقت میں آیا ہے جب روس نے چہارشنبہ کے روز یوکرین پر اپنے حملے کے چھ ماہ مکمل کر لیے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور دیگر حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ روس بدھ کے روز یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر میزائل حملوں سمیت دیگر شدید حملے کر سکتا ہے ۔ زیلینسکی نے اختتام ہفتہ پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ “ہم سب کو آگاہ ہونا چاہیے کہ روس اس ہفتے ایک شدید حملہ کرنے کی میں ہے ۔