حیدرآباد۔/31 ڈسمبر، ( این ایس ایس ) گورنر تملی سائی سوندرا راجن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوام کو سال نو 2020 کی مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ نیا سال ریاستی عوام کے لئے خوشیاں لائے گا۔سال نو کے روز راج بھون کی قدیم روایت کے مطابق گورنر سوندرا راجن یکم جنوری کو 11 بجے دن تا دوپہر 12 بجے دربار ہال میں عوام اور مختلف اداروں کے قائدین و نمائندوں سے مبارکباد کا تبادلہ کریں گے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے پیغام مبارکباد میں کہا کہ 2020 بھی تلنگانہ اور اس کے عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کے مواقع فراہم کرے گا۔