عوام کو مفت قانونی خدمات کی فراہمی کے اقدامات

   

سنگاریڈی میں شعوربیداری کیمپ کا افتتاح ، سپریم کورٹ اور دیگر کی شرکت

سنگاریڈی :لیگل سروس اتھارٹی کے زیر اہتمام آج سہ پہر گوکل فنکشن ہال سنگاریڈی میں عوام میں قانون سے متعلق معلومات اور شعور بیداری کے لیے ایک کیمپ کا افتتاح جسٹس آودھے امیش للیت جج سپریم کورٹ ایگزیکٹو چیئرمین (NALSA) نے کیا اس موقع پر ہنمنت راؤ کلکٹر ضلع رمنا کمار ایس پی نے تہنیت پیش کی جسٹس ستیش چندرا شرما چیف جسٹس ہائی کورٹ تلنگانہ۔جسٹس اوجھال بھویان جج ہائی کوٹ ،رینوکا ممبر سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروس اتھارٹی۔ پاپی ریڈی چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی موجود تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی نے کہا کہ آرٹیکل 39 اے کے تحت پیروی کرتے ہوئے لیگل سروس ایکٹ 1987 نافذ کیا گیا اور یہ9 نومبر 1995 نافذ ہوا۔ لیگل سروس اتھارٹی ایکٹ ایک مفت قانونی امداد کی فراہمیہے اور عوام میں قانونی بیداری فراہم کرنا ہے ۔ مقدمات کے حل کے لئے لوک عدالتوں کا انعقادکرتا ہے۔ جب سے یہ ایکٹ نافذ ہوا ہے قومی سطح پر ریاستی سطح پر اور ضلع اور منڈل سطح پر خدمات کے ادارے معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کو خدمات فراہم کر رہے ہیں کیونکہ آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں اور لیگل سروس اتھارٹی اپنے قیام کے 25 سال مکمل کر رہی ہے نیشنل لیگل سروس اتھارٹی نے 2 اکٹوبر 2021 سے 14 نومبر2021 تک پین انڈیا لیگل کے نام سے مہم چلائی جارہی ہے۔