عورتیں چلاتی رہیں‘ بدمعاش لاٹھیوں سے وار کرتے رہے۔ویڈیو

,

   

گروگرام۔ ہریانہ میں گروگرام بھوپا سنگھ نگر میں کچھ بدمعاشوں نے ایک مسلم خاندان کی بڑی بے رحمی سے پیٹائی کردی ۔

جس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیاہے ۔ اس ویڈیو میں کچھ لوگ ایک مسلم خاندان کے گھر میں گھس کر عورتوں بچوں سب کی لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹائی کررہے ہیں ۔ گھر کی عورتیں مدد کے لئے چیختی چلاتی رہیں اور وہ بدمعاش سب کی پٹیائی کرتے رہے۔

اس بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کی گئی کہ گھر کے بیشتر لوگ بری طرح سے زخمی ہوگئے ہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے قریب دودرجن لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرلیاہے ۔

لیکن اب تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔

 

بتایاجارہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کی وجہہ کرکٹ کا بال بتائی جارہی ہے ۔ جو تفصیلات سامنے ائیں ہیں اس سے مطابق جس گھر پر بدمعاشوں نے حملہ کیاتھا وہاں کے بچے کرکٹ کھیل رہے تھے اور تبھی ان کے گیند کسی کو لگ گئی ۔

دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں نے مسلم پریوار پر حملہ بول دیا ۔ پہلے ان کے گھر پر جم کر پتھراؤ کیا اور توڑ پھوڑ مچائی ‘ پھر ایک ساتھ درجنوں لوگ ان کے گھر میں گھس ائے اور سب کی پیٹائی کردی ۔جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں بھی صاف دیکھائی دے رہا ہے کہ لئی لوگ ایک ساتھ گھر کے لوگوں کی پیٹائی کررہے ہیں۔

حملہ کرنے والے لوگوں نے گھر کی عورتوں او ربچوں کو بھی نہیں بخشا۔ گھر کی لڑکیوں نے خود کو چھت پر قید کررکھا اور باہر کئی لوگ دروازہ تور کر اندر گھسنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں بھی حملہ آوروں کی تصوئیرقید ہوچکی ہے لیکن معاملہ درج ہونے کے کئی گھنٹوں بعد بھی کسی کی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے۔ وہیں علاقے کے کئی مسلم خاندانوں نے خوف کے عالم میں اپنے گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہوگئے ہیں