عہدیداران تلنگانہ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے فون نمبرات تبدیل

   

فیوز کال کے نمبرات بھی تبدیل ، خانگی موبائل کمپنی سے نمبرات کا حصول ، ویب سائیٹ پر نمبرات کا اندراج
حیدرآباد۔ 21۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) تلنگانہ سدرن پاؤر ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹڈ نے اپنے عہدیداروں کے تمام موبائل نمبرات تبدیل کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے نئی موبائل کمپنی کے نمبرات حاصل کئے ہیں ۔ ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کے بعد عہدیداروںاور فیوز آف کال کے تمام نمبرات کو تبدیل کیا جاچکا ہے ۔ تلنگانہ سدرن پاؤر ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹڈ کے مطابق تاحال ادارہ کے عہدیداروں اور ملازمین کی جانب سے بی ایس این ایل کے فون استعمال کئے جاتے تھے لیکن بی ایس این ایل کے نیٹ ورک میں پائی جانے والی خرابی اور کال ڈراپ کی شکایات کے بعد کمپنی نے عوام کی سہولت کی خاطر اپنے عہدیداروں اور فیوز آف کال کے نمبرات میں تبدیلی لانے کے اقدامات کرتے ہوئے خانگی موبائل کمپنی کے نمبرات حاصل کرلئے ہیں اور ان نمبرات کو TGSPDCL کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ سدرن پاؤر ڈسٹریبیوشن کمپنی لمٹیڈ کے عہدیداروں کے فون نمبرات اب 87124 کی سیریز کے ہوں گے جو سابق میں 9440 سے شروع ہوا کرتے تھے ۔ ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کے عہدیدارو ںنے عوام اور صارفین سے خواہش کی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر جاری کئے گئے ان نمبرات کو نوٹ کرلیں تاکہ انہیں برقی سربراہی منقطع ہونے کی صورت میں کسی بھی طرح کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پرانے شہر کے علاقوں میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں میں ڈویژنل انجنیئرآپریشن چارمینار کا نمبر 87124 70715 ہے جبکہ ڈویژنل انجینئر فلک نما 8712470778 ہو چکا ہے۔اسی طرح ڈی ای چارمینار کا نمبر تبدیل ہونے کے بعد 8712470719 ہوچکا ہے۔ڈی ای آپریشن میر عالم سب ڈویژن کا نمبر تبدیلی کے بعد8712470718ہے جبکہ اے ای آپریشن چندولعل بارہ دری کا متبدلہ نمبر 8712470726 ہے۔ اے ای آپریشن میر عالم سیکشن کا نمبر 8712470728 ہوچکا ہے۔اے ای آپریشن کشن باغ کا نمبر تبدیلی کے بعد 8712470734 ہوچکا ہے اور اے ای آپریشن عطا پور کا نمبر تبدیلی کے بعد 8712470727 ہے۔اسی طرح فیوز آف کال کے نمبرات بھی تبدیل ہوچکے ہیں جن میں چندولعل بارہ دری کا نمبر 8712470809‘ میر عالم فیوز آف کال نمبر 8712470810‘ عطا پور کشن باغ فیوز آف کال8712470806 کے علاوہ حیدرگوڑہ عطا پور سیکشن فیوز آف کال کا نمبر 8712470807 ہوچکا ہے۔3