عہدیداروں اور ملازمین کو چیف منسٹر کا منفرد مشورہ

   

حیدرآباد۔/6اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نو تقرر کردہ عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ تقرر سے سبکدوشی تک ’’ گرم‘‘ رہیں اور اسی جذبہ کے ساتھ کام کریں۔ شلپا کلا ویدیکا میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ایک سینئر عہدیدار نے انہیں بتایا کہ سرکاری ملازمین تقرر کے وقت ’’ گرم ‘‘ ہوتے ہیں جبکہ تقرر کے بعد ’’ نرم ‘‘ ہوجاتے ہیں اور سبکدوشی تک ’’بے شرم ‘‘ ہوجاتے ہیں۔ چیف منسٹر نے نئے تقرر کردہ عہدیداروں اور ملازمین سے کہا کہ وہ اس محاورہ کو غلط ثابت کرتے ہوئے سبکدوشی تک ’’ گرم ‘‘ رہیں اور ریاست کی ترقی اور تعمیر نو میں اہم رول ادا کریں۔ 1