عیدالاضحی کے پیش نظر تینوں پولیس کمشنریٹس کا رابطہ اجلاس

   

حیدرآباد۔ عیدالاضحی کے پیش نظر تینوں پولیس کمشنریٹس کا رابطہ اجلاس منعقد ہوا ۔ کمشنر حیدرآباد مسٹر انجنی کمار کی زیر نگرانی بشیر باغ میں اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں پولیس کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ ، انیمل ہسبینڈری اور جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر انجنی کمار نے تمام عہدیداروں سے چوکس رہنے کہا کیونکہ مویشیوں کی منتقلی کے دوران شہر کے سرحدی علاقوں پر قائم کئے جانے والے چیکس پوسٹس پر کڑی نظر رکھی جاسکے۔ پولیس کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے علاوہ قومی شاہراہوں پر بھی پولیس کی کڑی نظر رہے گی اور گشت کی جائے گی۔ عیدالاضحی کے موقع پر کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سٹی کمشنر نے تمام عہدیداروں کو چوکس رہنے کہا اور انتباہ دیا کہ مویشیوں کی منتقلی یا پھر شہر میں کسی بھی قسم کی شر پسندی پر پولیس سخت کارروائی کرے گی اور کسی بھی شکایت پر پولیس سے راست ربط پیدا کرنے کی خواہش کی ہے۔ اجلاس میں رچہ کنڈہ ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر سن پریت سنگھ، سائبر آباد کے ڈپٹی کمشنر پرکاش ریڈی کے علاوہ جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔