عیدگاہ مٹ پلی وینکٹ راؤ پیٹ ناکافیہزاروں مصلیوں نے نماز عید ادا کی ، عیدگاہ کے باہر بھی کئی صفیں

   

مٹ پلی /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی شہر میں نماز عیدالفطر تینوں مقامات عیدگاہ ( وینکٹ راؤ پیٹ ) پر 9.15 بجے بسم اللہ مسجد میں 9.30 بجے اور جامع مسجد میں 9.45بجے ادا کی گئی ۔ عیدگاہ پر امام و خطیب بسم اللہ مسجد مفتی عبدالمعز ، بسم اللہ مسجد میں امام و خطیب ایکمینار مسجد و قاضی شہر مٹ پلی مولانا عبدالحمید قاسمی ، جامع مسجد میں مولانا محمد ریاض الرحمن قاسمی نے امامت و خطابات کے فرائض انجام دئے ۔ اس مرتبہ ایک ایکڑ اراضی پر مشتمل عیدگاہ نماز سے قبل بھر چکا ۔ مٹ پلی شہر کی آبادی کے پیش نظر عیدگاہ ناکافی رہا ، کئی صفیں عیدگاہ کے باہر بنائی گئی ۔ ایم ایل اے کلواکنٹلہ ویا ساگر راؤ کی ہدایت پر عیدگاہ پر بی آر ایس پارٹی ٹاون صدر و وائس چیرمین میونسپل بوئن پلی چندرا شیکھر راؤ ، میونسپل چیرپرسن راناوینی سجاتا ، ستیہ نارائنا ، میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ ، بی آر ایس پارٹی ٹاون سکریٹری مارگم گنگادھر کونسلر بچی ریڈی اور دیگر نے عیدگاہ پہونچکر مصلیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ جبکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے فرزندان سابق ایم ایل اے کومی ریڈی راملو کے توسط کومی ریڈی کرم کومی ریڈی وجئے آزاد اور ایرولہ ہنڈ مانڈلو محمد رئیس الدین خواجہ محمد عظیم الدین پاشاہ ، جواری کرشنا راؤ کومی ریڈی لنگاریڈی اڈوکیٹ اور دیگر بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر پپالہ لمبادری لکشمن اور دیگر نے عہدگاہ پہونچکر مبارکباد پیش کی ۔ عیدگاہ میں بہتر انتظامات پر صدر ملت اسلامیہ مرکزی کمیٹی مٹ پلی محمد قطب الدین پاشاہ عیدگاہ کمیٹی صدر محمد شکیل نے منتظمین و متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداران بشمول ڈی ایس پی ونگا رویندر ریڈی میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ اور ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔ صدر جمعیتہ علماء مٹ پلی مولانا محمد سجاد حسین قاسمی کی رہائش گاہ پر صدر انجمن اشاعت اردو حافظ محمد عبدالعزیز احمد خان سونو اور دیگر پہونچکر عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔