عید گاہ میرعالم میں صبح 10 بجے نماز عیدمکہ مسجد میں صبح 10 بجے نماز عیدالفطر

   

حیدرآباد۔/10 اپریل، ( سیاست نیوز) عید گاہ میر عالم اور تاریخی مکہ مسجد میں نماز عیدالفطر کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ عید گاہ میرعالم میں صبح 10 بجے نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی۔ حافظ و قاری محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔ نماز سے قبل مولانا سیف اللہ اور مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ فضائل عیدالفطر بیان کریں گے۔ وقف بورڈ کی جانب سے عید گاہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اسی دوران تاریخی مکہ مسجد میں نماز عیدالفطر صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا حافظ لطیف احمد امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔ سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد عبدالقدیر صدیقی کے مطابق مکہ مسجد میں مصلیوں کی سہولت کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔1