غازی آباد پہنچا حجاب تنازعہ ڈگری کالج میں طالبات نے کیا مظاہرہ

   

غازی آباد : یو پی میں غازی آباد کے ایک کالج میں حجاب پہن کر احتجاج کرنے والی کچھ طالبات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ ویڈیو مودی نگر کے گِنی دیوی کالج کا بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالج کے احاطے میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے جا رہے تھے۔ طالبات کا الزام ہے کہ انہیں حجاب میں ٹیبلٹ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس کے بعد وہ کالج کیمپس سے باہر آگئیں اور سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔غازی آباد پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا اور سبھی طالبات کو مطمئن کرکے گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔