غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دوروزہ قومی سمینار

   

نئی دہلی: بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ غالب انسٹی ٹیوٹ، نظامت فاصلاتی تعلیم، کشمیر یونیورسٹی، سری نگر کے اشتراک سے دو روزہ قومی سمینار بعنوان ‘غالب اور جشن زندگی’ کا انعقاد سری نگر میں کر رہا ہے ۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال دہلی کے باہر غالبیات کے تعلق سے قومی سمینار کا انعقاد کرتا ہے ۔ 20-21مارچ 2023 کو نظامت فاصلاتی تعلیم کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے دو روزہ قومی سمینار، شام غزل اور مشاعرے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ سمینار کا افتتاحی اجلاس 20 مارچ کو دوپہر دو بجے گاندھی بھون کشمیر یونیورسٹی، سری نگر میں ہوگا۔ سمینار کا افتتاح اور اس جلسے کی صدارت پروفیسر نیلوفر خاں صاحبہ، وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی، سری نگر کریں گی۔