غالب کی غزل سرائی کا مقابلہ

   

نئی دہلی: مرزا غالب کے 253ویں یوم وفات کے موقع پر غالب اکیڈمی،حضرت نظام الدین، نئی دہلی میں 15 فروری 2022 کو صبح 10:30 بجے سے غالب کی غزل سرائی کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ اطلاع یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔ ریلیز کے مطابق اس مقابلے میں پندرہ سے بیس سال کے طلبا حصہ لے سکتے ہیں۔اول دوم اور سوم آنے والے طلبا کو تین ہزار،دو ہزار اور ایک ہزار پانچ سو روپے کا انعام دیا جائے گا۔ شرکت کے متمنی طلبا 10 فروری تک ghalibacademy@rediffmail.com یا واٹس ایپ نمبر9868221198پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔