غرقاب لکژری کشتی کے لاپتہ6افراد کی تلاش جاری

   

روم : اٹلی کے ساحل پرڈوبنے والی لگژری کشتی ڈوبنے کے بعد برطانوی ٹیک ٹائیکون مائک لینچ اور ان کی بیٹی سمیت لاپتا 6 افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔لاپتا افراد میں برطانوی ٹیک ٹائیکون مائک لینچ، مورگن اسٹینلے انٹرنیشنل کے چیئرمین جوناتھن بلومر اور معروف امریکی وکیل کرس مورویلو شامل ہیں۔برطانوی ٹیک ٹائیکون مائک لینچ کی 18 سالہ بیٹی ہانا، جوناتھن بلومر اور کرس مورویلو کی بیویاں بھی لاپتا افراد میں شامل ہیں۔لگڑری کشتی کے ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک ہوا تھاجس کی شناخت کشتی کے باورچی کے طور پر ہوئی جبکہ کشتی پر سوار دیگر 15 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔کپتان نے بتایا کہ طوفان سے ٹکرانے کے بعد کشتی پلٹ گئی اور دو منٹ سے بھی کم وقت میں ڈوب گئی۔