غریبوں کو مفت اناج کی اسکیم میں ایک سال کی توسیع

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت 81 کروڑ غریبوں کو ایک سال تک مفت اناج ملے گا۔ استفادہ کنندگان کو ان کی اہلیت کے مطابق جنوری 2023 سے آئندہ ایک سال تک مفت اناج فراہم کیا جائیگا۔مرکزی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ قومی غذائی سکیوریٹی قانون کے تحت تمام 81 کروڑ مستفیدین کو ایک سال کیلئے مفت اناج فراہم کیا جائیگا۔ استفادہ کنندہ خاندان جو موٹے اناج کیلئے 1 روپے، گیہوں کیلئے 2 روپے اور چاول کیلئے 3 روپے فی کیلوادا کرتے تھے اب ایک سال کیلئے 35 کیلواناج مفت ملے گا اور دیگر کو دسمبر 2023 تک ایک ماہ میں 5 کیلومفت ملے گا۔ مرکز نے اضافی رقم کا تخمینہ لگایا ہے۔ وزیر اعظم نے این ایف ایس اے کے تحت آنے والے 81.35 کروڑ لوگوں کے لیے مفت اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوئل نے کہاکہ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تمام اخراجات مرکز برداشت کرے گا۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ اگرچہ وبائی امراض کے بعد معاشی صورتحال معمول پر تھی، لیکن انٹیودیا این یوجنا، پی ایم جی کے وائی اور این ایف ایس اے کے فوائد کو انضمام کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیاتاہم، حکومت نے اپریل 2020 میں شروع کی گئی پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو بند کر دیا ہے۔ کووڈ۔19 کے تحت ہر فرد کو 5 کلو گرام اناج کی سبسڈی والے نرخوں پر این ایف ایس اے حقدار کے اوپر 5 کلو مفت اناج فراہم کیا۔