غریبوں کو کارپوریٹ طرز پر علاج کیلئے اقدامات

   

گلبرگہ میں جگدیو ہاسپٹل کی تعمیر ختم مارچ تک تکمیل :ریاستی وزیر شرن پرکاش
گلبرگہ /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : وزیر میڈیکل ایجوکیشن کرناٹک ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل نے منگل کے دن گلبرگہ میں زیر تعمیر جگ دیو ہاسپٹل کا معائینہ کرنے کے بعد ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم مارچ 2024تک اس ہاسپتل کی تعمیر مکمل ہوجائیگی اور پھر آئیدہ ماہ اس کے افتتاح کی بھی توقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے ضابطہء اخلاق کے اعلان سے قبل ہی اس ہسپتال کے افتتاح کی کوشش کی جائیگی ۔ انھوں نے بتایا کہ کلیان کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ نے اس ہسپتال کی تعمیر کے لئے 183.65کروڑ روپئے دئے تھے ۔ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منظور شدہ 16کروڑ روپیوں کی مدد سے 16کروڑ روپیوں کے طبی آلات خریدے گئے ہیں ۔ اور اسی طرح بورڈ کی جانب سے بھی اس مقصد کی تکمیل کے لئے 40کروڑ روپئے منظور کئے گئے تھے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ ہسپتال زیادہ سے زیادہ مریضوں کو آپریشن اور علاج کی سہولتیں فراہم کرسکے گا۔ غریب مریضوںکو بھی علاج کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ اس ہسپتال کے باہر ایک بس اسٹاپ بھی تعمیر کیا جائیگا۔ ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے بتایا کہ اس سال اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد 5.29لاکھ طلبا و طالبات یووا اسکیم کے تحت مالی امداد حاصل کر سکیں گے ۔آئیدہ سال اسی اسکیم کے تحت مزید 6لاکھ طلبا و طالبات کا اضافہ کیا جائیگا۔ حکومت نے ان کے ناموں کا اندراج اسکلڈ کنکٹ پورٹل پر شروع کردیا ہے۔اس کونسل کے تحت طلبا و طالبات کو مناسب تربئیت دی جائیگی پھر ایسے طلبا و طالبات جنھوں نے 2022-23میں اپنا ڈپلوہی ڈگری مکمل کرلیا ہے اور جو بیروزگار ہیں انھیں حکومت کی جانب س مالی مدد فراہم کی جائیگی ۔ پھر ان طلبا و طالبات کو جو اس سال سے قبل کامیاب ہوئے تھے انھیں حکومت کی جانب سے اسکل ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔