حیدرآباد 21 اگسٹ (سیاست نیوز) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ مرکزی حکومت کسانوں کی بھلائی کے لئے تلنگانہ حکومت کے اقدامات خاص کر 24 گھنٹے برقی کی سربراہی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ہریش راؤ نے کہاکہ کے سی آر حکومت نے مرکز سے کوئی امداد لئے بغیر غریبوں کے لئے مکانات تعمیر کئے، اس کام میں مرکز سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا گیا۔