غریبوں کے مسائل پر توجہ ضروری ‘ بی ایس پی سربراہ مایاوتی

   

لکھنو 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کو غریبوں کے مسائل پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ غریبوں کی معاشی حالت بہت ابتر ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ان کے مسائل پر توجہ کریں ۔

گنگا ۔جمنا میں طغیانی
پریاگ راج: 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں گذشتہ کچھ دنوں سے بارش اور ندیوں سے چھوڑے جارہے پانی سے گذشتہ 24 گھنٹوں میںپریاگ راج میں گنگا۔جمنا ندی کے آبی سطح میں دو میٹر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔جمنا میں گرنے والی ندیاں کین،بیتوا اور اس کی معاون ندی تھسان میں باندھوں سے اور گنگا میں کانپو بیراج سے بڑی مقدار میں لگاتار پانی چھوڑے جانے سے دونوں ندیوں کے آبی سطح تیزی سے خطرے کے نشان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
گنگا اور جمنا کے خطے کا نشان یہاں 84.734 میٹر درج ہے ۔محکمہ سنچائی اور سیلاب کنٹرول روم کے ذریعہ اتوار کو آٹھ بجے جاری اعدادوشمار کے مطابق دونوں ندیوں کے بڑھتے آبی سطح سے سیلاب کا ڈر پیدا ہوگیا ہے ۔ نینی میں جمنا کا آبی سطح 80.74 میٹر، پھاپھا مئو اور چھت ناگ میں گنگا کا بالترتیب80.76 اور80.11 میٹر درج کیا گیا ہے ۔