غریب افراد میں ضروری اشیاء کی تقسیم : سرینواس یادو

,

   

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں دیگر ریاستوں کے تقریباً 3.5 لاکھ ملازمین ہیں۔ دونوں شہروں میں 85000 مزدور لاک ڈاؤن کے سبب پریشان تھے جنھیں حکومت کی طرف سے امداد پہونچائی جارہی ہے۔ سرینواس یادو نے ایک تاجر وینکٹ کے تعاون سے بنسی لال پیٹ میں منعقدہ تقریب میں غریبوں کی امداد کے طور پر ضروری اشیاء تقسیم کیا۔