غریب لڑکی کی شادی کے موقع پر فرنیچر اور دیگر اشیاء کی حوالگی

   

ال عمر ویلفیر سوسائٹی کا قابل ستائش اقدام ، ڈاکٹر رمیش کا خطاب

کورٹلہ /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاون کے آل عمر ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کے موقع پر فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء کا دیا جانا قابل ستائش اقدام ہے ۔ ڈاکٹر رمیش نیو لائف ہاسپٹل کورٹلہ نے یہ بات کہی ۔ تفصیلات کے مطاق کورٹلہ ٹاون کی ایک مسلم غریب لڑکی کی شادی طئے پائی ہے لڑکی کی والدہ جو بیڑیاں بناکر گذر بسر کر رہی ہے ۔ لڑکی کی شادی کی اطلاع پاکر آل عمر ویلفیر سوسائٹی کے ممبرس نے آگے بڑھتے ہوئے لڑکی کی والدہ سے کہا کہ لڑکی کی شادی کو لیکر فکرمند نہ ہوں ۔ لڑکی کی شادی کی تمام ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیکر فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کیا ۔ عمر ویلفیر سوسائٹی کورٹلہ کے ممبرس مسلم لڑکیوں کی شادی کے موقع پر فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کے ساتھ کئی سماجی و فلاحی پروگرامس منعقد کرتے ہوئے غریب مسلمانوں کی ہمت افزائی کر رہے ہیں اور انہیں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ آپ حضرات کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آل عمر سوسائٹی ہر وقت آپ کے ساتھ ہے ۔ آل عمر سوسائٹی کی جانب سے غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کے موقع پر فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی ۔ کئی بھوکے افراد کو کھانا کھلاتے ہوئے خون کے عطیات دیتے ہوئے کورٹلہ کے نہ صرف مسلمانان کورٹلہ بلکہ بلالحاظ و ملت کورٹلہ کے عوام کا دل جیت رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش نیو لائف ہاسپٹل مہیندر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ مکرم مرزا جنرل سکریٹری مائناریٹی رپورٹرس ویلفیر اسوسی ایشن کورٹلہ کے ہاتھوں شادی کا سامان لڑکی کی والدہ کے حوالے کیا گیا ۔ بعد ازاں آل عمر ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مہمانوں کی شالپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔ اس تقریب میں صدر آل عمر ویلفیر سوسائٹی کورٹلہ محمد ذاکر حسین نائب صدر محمد عرفان ، محمد محسن ( خاذن ) علیم الدین جنرل سکریٹری ایم ڈی علیم ، ایم ڈی لطیف ، ایم ڈی اویس اور دیگر نے شرکت کی ۔