غریب ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں ایک سال کی رعایت

   

ریاض ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترقی یافتہ ممالک کے گروپ
G-20
نے دنیا کے غریب ترین ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی میں ایک سال کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں اعلان سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے دیگر رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کے ساتھ مشاورت کے بعد چہارشنبہ کو ریاض میں کیا۔ جی ٹوئنٹی نے غریب ملکوں کو کووڈ انیس کی وبا سے نمٹنے کے لیے 20 بلین ڈالر فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔ اس پیش رفت سے دنیا کے غریب ترین 76 ممالک مستفید ہو سکیں گے۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک غریب ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی میں رعایت کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔