غزہ جانیوالے انسانی امداد کے ٹرکوں پر انتہا پسند اسرائیلیوں نے حملہ کر دیا

   

غزہ: غزہ جانے والے انسانی امداد کے ٹرکوں پر انتہاپسند اسرائیلیوں نے حملہ کر دیا۔انتہا پسند یہودی آبادکاروں نے کرم ابوسالم بارڈر کراسنگ بلاک کردی جس کی وجہ سے انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو سکی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف اسرئیلی فوجیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کی جارحیت جاری ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرم ابو سالم سے غزہ جانے والی امداد پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا، سیکڑوں آبادکاروں نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کر کے غزہ جانے سے روک دیا۔دوسری جانب شمالی غزہ میں آج 3 معصوم بچے کچھ کھانے کو نہ ملنے پر شہید ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینی بدترین قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔