غزہ جنگ بندی کیلئے نیو یارک اورآسٹریلیا میں زبردست ریلی

,

   

بائیڈن سے اسرائیل کو امداد بند کرنے کا مطالبہ ،فتح حاصل کرنے تک لڑائی جاری رکھیں گے، نتین یاہو

نیو یارک :اب امریکہ میں غزہ پر اسرائیل کی خو فناک بمباری کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔نیویارک میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے 150 سے زیادہ فلسطینی حامیوں کو گرفتار کیا۔مظاہرین نے جو بائیڈن سے اسرائیل کو امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔سیکڑوں مظاہرین نیویارک سٹی پبلک لائبریری کی سیڑھیوں پر جمع ہوئے اور جمعہ کی شام سینیٹر کرسٹن گلیبرانڈ مڈ ٹاؤن آفس کی طرف مارچ کیا۔مظاہرین نے اسرائیل کے لیے امریکی امداد کے خاتمے کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ حماس کے خلاف استعمال کرتا ہے، جو 7 اکتوبر کو 1400 افراد کی ہلاکت کے بعد سے تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔مظاہرین نے نعرے لگائے، ‘دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہوگا، اور اب جنگ بندی’، جب کہ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کیا کہ منتشر ہونے سے انکار کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور ان پر قانون شکنی کا الزام عائد کیا جائے گا۔ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ افسران ہر ایک مظاہرین سے انفرادی طور پر اپنے آپ کو سڑک سے ہٹانے کے لیے کہہ رہے ہیں، اس سے پہلے کہ وہ انکار کریں تو انہیں ہتھکڑیاں لگائیں۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں بھی ہزاروں افراد نے ہفتے کو فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سڈنی میں 15 ہزار کے قریب لوگوں نے فلسطینی پرچم تھامے مارچ کیا۔ مارچ کے شرکا نے ’فلسطین کبھی نہیں ختم ہوگا‘ کہ نعرے لگائے۔ دوسری طرف اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے اپنی فوج کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دے دی۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے بیان میں کہا کہ غزہ میں فتح حاصل ہونے تک لڑائی جاری رکھیں گے۔ جتنے اسرائیلی حماس نے یرغمالی بنائے ہیں انہیں واپس لے کر آئیں گے۔دوسری جانب اسرائیل کے وزیردفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ حماس کو شکست ہو جائے گی تو اسرائیل غزہ کی پٹی کے تحفظ یا کسی بھی دیگر چیز کا ذمہ دار نہیں رہے گا۔ فلسطین میں حالیہ تنازع سے قبل اسرائیل غزہ کو ایندھن اور دیگر ممالک سے غزہ بھیجی جانے والی امداد کی نگرانی کرتا تھا۔ غزہ کے لیے نیا سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پہلے حماس کے انفرا اسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کریں گے اس کے بعد حماس کے بچے کھچے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے گا۔