غزہ میں جنگ بندی کے مطالبہ پر مجھے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن سے باہر نکال دیا گیا: شیما کرمانی

,

   

کراچی: برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں ایک تقریب کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا نعرہ لگانے پر سماجی کارکن شیما کرمانی کو تقریب سے باہر نکال دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کلاسیکل ڈانسر اور سماجی کارکن شیما کرمانی کراچی میں واقع برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں برطانوی بادشاہ کی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھیں ۔ تقریب کے دوران شیما کرمانی نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی جس پر سکیورٹی گارڈز نے انہیں گھیر لیا اور باہر نکالنے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے خود کو ہاتھ لگانے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ میں تقریب سے خود ہی چلی جاؤں گی۔شیما کرمانی کا کہنا تھا کہ جب مجھے باہر نکالا جارہا تھا تو تقریب میں بیٹھے کسی بھی شخص نے کچھ نہیں کہا اور میرا ساتھ نہیں دیا۔اس حوالے سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کی ہیکہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم تقریر کررہے تھے کہ اسی دوران شیما کرمانی نے شور شرابا شروع کیا، سکیورٹی اہلکار انہیں روکنے آئے لیکن وہ خود ہی تقریب سے چلیں گئیں، اسی لیے یہ بالکل بھی درست نہیں کہ ہم نے انہیں باہر نکالا ہے۔