غزہ میں حماس کی کارروائی، اسرائیلی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل روئی یوچائی یوسف ہلاک

   

غزہ:صیہونی جارحیت کے خلاف حماس کے مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائیاں جاری، غزہ میں حماس کی کارروائی کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل روئی یوچائی یوسف مارا گیا، اسرائیلی فوج نے فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے سے اب تک حماس کے مزاحمت کاروں کا نشانہ بن کر ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی ہے۔ادھر لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر راکٹ حملے کرتے ہوئے 62 راکٹ فائر کیے گئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ لبنان سے اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے بیشتر راکٹ مار گرائے گئے ہیں۔