غزہ میں شہریوں کے خلاف تشدد حق دفاع نہیں، روس کا موقف

   

دی ہیگ : عالمی عدالت انصاف میں روس نے کہا کہ غزہ کی صورتحال خوفناک ہے، اسرائیل کے بلا امتیاز حملے شہریوں کو مار رہے ہیں۔عالمی عدالت انصاف میں روس نے مؤقف اپنایا کہ غزہ میں ہم شہریوں کے خلاف تشدد کے حق دفاع کو قبول نہیں کرسکتے۔روس کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی آبادکاری پالیسی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔روس نے مؤقف اپنا کہ عدالت اسرائیل کو خلاف ورزیاں ختم کرنے اور ان کا معاوضہ ادا کرنے کا کہنے میں حق بجانب ہوگی۔روس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کا بہترین حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔