غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی ردعمل

   

بروسلز : یورپی یونین نے ، زیرِ محاصرہ غزّہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں جاری کردہ بیان میں تمام فریقین سے ‘انتہائی اعتدال’ کی اپیل کی ہے۔یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سکیورٹی پالیسی جوزف بوریل کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین، غزہ کے حالات پر نہایت تشویش سے نگاہ رکھے ہوئے ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “یورپی یونین ،کشیدگی میں اور اموات میں مزید اضافے کے سدّباب کے لئے، تمام فریقین سے اپیل کرتی ہے کہ انتہائی اعتدال و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ اسرائیل کو اپنے شہریوں کے دفاع کا حق حاصل ہے تو سب سے پہلے دونوں طرف کے شہریوں کو متاثر کرنے، مزیدجانی نقصان اور مزید مصائب کا سبب بننے والی وسیع پیمانے کی جھڑپوں کے سدّباب کے لئے ہر ممکنہ کاروائی کی جانی چاہیے”۔اسلامی تعاون تنظیم نے بھی اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ عرب پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں غزہ کے شہری اہداف پر بمباری کو بین الاقوامی قانون کے لئے للکار اور بین الاقوامی سمجھوتوں معاہدوں ا ور اْصول و قواعد کی کھْلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔