غزہ کیلئے عوامی عطیات کی مہم625 ملین ریال جمع

   

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کیلئے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں اب تک کل عطیات 625 ملین ریال سے تجاوز کرگئے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کیلئے عوامی عطیات مہم جاری ہے جس کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے نگران اعلی اورشاہی مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کیا تھا۔ عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 30 ملین ریال کا عطیہ دیا گیا بعدازاں ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 20 ملین ریال کا عطیہ دیا ۔مہم شروع ہونے سے اب تک 17 لاکھ 11 ہزار افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کیلئے عطیات جمع کرائے ہیں۔