غزہ کے شہریوں پر اسرائیلی حملے دہشت گردی ہیں: پوپ فرانسس

   

ویٹکن سٹی : رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کی الم ناک صورتِ حال پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیدیتے ہوئے کہاہے کہ غزہ کے شہریوں پر اسرائیلی حملے دہشت گردی ہے، عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ سے مسلسل تکلیف دہ خبریں آرہی ہیں، بغیر کسی جواز کے بغیر وہاں نہتے شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے، گولیاں برسائی جارہی ہیں، بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو انسانیت سوز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ماں اور بیٹی کو اسرائیلی اسنائپر نے ریسٹ روم جاتے ہوئے گولی ماردی، یہ صریح دہشت گردی ہے۔