غلافِ کعبہ کی تبدیلی

,

   

مکہ معظمہ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ایام حج کے دوران خانہ کعبہ کا غلاف ’’کسویٰ‘‘ ہر سال کی طرح رواں سال بھی تبدیل کردیا گیا۔ حرمین شریفین کے اُمور کے سربراہ عام شیخ عبدالرحمن السدیس کی زیرنگرانی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والے اس عمل میں 160 متعلقہ اہل کاروں نے حصہ لیا۔