غلام احمد کانگریس مائناریٹی محبوب نگر ٹاؤن صدر مقرر

   

محبوب نگر ۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس مائناریٹی محبوب نگر ٹاؤن کے صدر کی حیثیت سے غلام احمد (ظہیر) کا تقرر عمل میں لایا گیا۔ ہفتہ کے دن ریاستی کانگریس مائناریٹی سل کے صدر عبد اللہ سہیل نے اس سلسلہ میں احکامات حوالے کئے۔ اس موقع پر غلام احمد نے کہا کہ جس توقع کے ساتھ مجھے عہدہ دیا گیا ہے بہرصورت اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اقلیتوں کو پارٹی سے قریب لانے اور پارٹی کو برسر اقتدار لانے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے ضلع صدر و دیگر قائدین سے اظہار تشکر کیا۔