غلام نبی آزاد کی بادل پھٹنے اور طغیانی آنے سے تشبیہ

   

سابق کانگریس لیڈر بالکل اسی طرح ہیں جس سے بعد دریا سوکھ جاتا ہے: وقار رسول
جموں: جموں وکشمیر کانگریس کے یونٹ کے صدر وقار رسول نے منگل کے روز کہا کہ غلام نبی آزاد اب کانگریس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سے بادل پھٹنے کے بعد دریا میں پانی کی سطح بلند ہو کر چند منٹوں کے اندر اندر ہی یہی دریا سوکھ جاتا ہے یہی مثال غلام نبی آزاد کی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے رام بن میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپا جموں وکشمیر میں چناو کرانے کے حق میں نہیں ہے ۔ کانگریس چیف نے کہا کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر یوٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے سٹیٹ کو یوٹی کا درجہ دیا اور پچھلے آٹھ سالوں سے یہاں پر الیکشن بھی نہیں کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں اداروں کا کیا حال ہے یہ سب کے سامنے عیاں ہے ۔ اُن کے مطابق حد بندی کمیشن کی رپورٹ اپنی من مرضی سے تیار کی گئی اور لوگوں کے جذبات و احساسات کا کئی پر بھی پاس و لحاظ نہیں رکھا گیا۔ پی سی سی چیف کے مطابق یہ حد بندی کمیشن نہیں بلکہ آر ایس ایس کا مشن تھا جس کو پورا کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپا جموں وکشمیر میں افرا تفری کا ماحول چاہتی ہے تاکہ وہ سیاسی فائدہ اُٹھا سکے ۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں جلد ازجلد الیکشن کرائے جائے تاکہ سیاسی عدم استحکام دور ہو سکے ۔ غلام نبی آزاد کی جانب سے نئی پارٹی تشکیل دینے کے بارے میں وقار رسول وانی نے کہاکہ یہ بادل پھٹنے جیسا ہے جس سے دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی آجاتی ہیں اور محض چند منٹوں کے اندراندر ہی یہی ندی نالے سوکھ بھی جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غلام نبی آزاد کا کانگریس کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔