غلطی سے 80 کروڑ روپئے کا برقی بل جاری 80 سالہ صارف ہائی بی پی کیساتھ شریک دواخانہ

   

نلاسوپاڑا (مہاراشٹرا) : برقی بورڈ کی سنگین غلطی ایک معمر صارف کیلئے بھاری پڑ گئی اور انہیں ہائی بلڈپریشر کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کرنا پڑا۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹیڈ نے ریاست کے نلاسوپاڑا ٹاؤن میں واقع ایک رائس مل کا برقی بل تقریباً 80 کروڑ روپئے کا بنادیا اور جب رائس مل کے 80 سالہ مالک کو برقی بل وصول ہوا تو فوری ان کا بلڈپریشر بڑھ گیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ بل کلرک سطح کی غلطی کا نتیجہ ہے۔ برقی کمپنی نے فوری بل کی اصلاح کردی لیکن یہ غلطی صارف کو دواخانہ تک لے گئی۔