غلطی فوج کی نہیں حماس کی تھی: اسرائیلی فوج کی فائرنگ

   

میں ہلاک نوجوان کی ماں کا سچ
غزہ : اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے غزہ میں اپنے ہی تین یرغمالیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ 28 سال کے یوتم حائم، 22 سالہ سامر طلالقہ اور 26 سال کے ایلون شمریز کو مارا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے یوتم حائم کی ماں نے اپنے ایک پیغام میں اپنے بیٹے کو مارنے پر اسرائیلی فوج پر تنقید سے گریز کیا اور کہا کہ غلطی اسرائیلی فوج نہیں حماس کی تھی۔15 دسمبر کو شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بیس سالہ نوجوان کی والدہ نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی موت کیلئے ’’ بیسلاماخ ‘‘بریگیڈ کی 17ویں بٹالین کے فوجیوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتی۔انہوں نے اسرائیلی چینلز پر نشر پیغام میں مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ جو کچھ ہوا اس میں آپ کی غلطی نہیں ہے بلکہ حماس کی غلطی ہے۔