غیرقانونی ماہی گیری کے الزامات بے بنیاد : چین

   

بیجنگ:چین نے نام نہاد ’’غیر قانونی ماہی گیری‘‘ کے امریکی بلاجواز الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا اوراپنے ماہی گیری جہازوں کی غیر قانونی،غیررپورٹ شدہ اورغیر منظم ماہی گیری کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزپریس کانفرنس میں اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور روایتی بین الاقوامی طریقہ کارکے مطابق، آئی یو یو کی سرگرمیوں کا مطلب ماہی گیری جہاز ہیں۔ انفرادی ماہی گیر جہازوں کی آئی یو یو سرگرمیوں کو ان کے ممالک سے منسوب نہیں کیا جانا چاہئے۔