بھینسہ میں عوام کو ریوینیو آفیسر وی روی کمار کا مشورہ
بھینسہ ۔23نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ نے کے وی وی روی کمار کو بھینسہ ریوینیو ڈیویژنل آفیسر کی حیثیت سے مقرر کیا جن کا تعلق مریال گوڑہ سے ہے جو سابق میں بحیثیت اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر ضلع رنگاریڈی خدمات انجام دے رہے تھے 21نومبر کو بھینسہ آر ڈی او کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا جبکہ سابق میں بھینسہ انچارج آر ڈی او کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے لوکیشور راؤ بھینسہ آر ڈی او دفتر میں ہی بحیثیت ڈی او فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں ۔روی کمار نے بتایا کہ ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی کی ہدایت پر بھینسہ میں بغیر لے آوٹ و غیر قانونی وینچرس کی برخاستگی کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس میں میں سرکاری مشنری بالخصوص محکمہ ریوینیو ، محکمہ پولیس ، محکمہ آر اینڈ بی ، محکمہ فائر کے عہدیداران اپنی خدمات متحرک انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں انھوں عوام سے اپیل کی ہے کہ بغیر لے آوٹ و غیر قانونی وینچرس سے ہرگز پلاٹ نہ خریدے کیونکہ بغیر لے آوٹ وینچرس پر کسی قسم کی قانونی اجازت نہیں ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا تمام شہری جو یکم جنوری 2023 ء کو 18 سال عمر مکمل کررہے ہیں وہ اپنے ناموں کو ووٹر لسٹ شامل کرتے ہوئے حق رائے دہی کا استعمال کریں اس ضمن میں بوتھ سطحی آفیسر اور آنگن واڑی ٹیچرس کو متعین کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ریوینیو حکام کو عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے متحرک انداز میں خدمات کی انجام دہی کے لئے ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ عوام سے بھی انھوں نے عہدیداروں کا مکمل تعاون کرتے ہوئے سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرنے کی خواہش کی۔